پرائمری کےبچوں نے جمبوجیٹ ہوائی جہاز کو رسے سے کھینچ کر چلایا

جاپان میں انیس سو ترانوے سے ایک رسم چلی ہے کہ ہر سال ستمبر کے تیسرے اتوار کے دن پرائمری سکول کے بچے جمبو جیٹ ہوائی جہاز کو رسے سے کھینچ کر کئی سو میٹر حرکت دیتے ہیں ،۔
سو ٹن وزنی جمبو جیٹ ہوائی جہاز کو بھی اگر مل کر زور لگایا جائے تو ایک ممکن کام ہے اور نو عمر بچے بھی یہ کر سکتے ہیں ،۔
یہ چیز جاپانی لوگ پریکٹیکل سے بچوں کو سیکھاتے ہیں،۔
اجتماعی زندگی کا شعور عطا کرنے والی یہ رسم کورنا کی وبا کی وجہ سے دو سال ادا نہیں کی جا سکی تھی ، گزرے کل یعنی ستمبر کے تیسرے اتوار کے دن دو سال کے تعطل کے بعد پرائمری سکول کے بچوں نے بڑے جوش اور شوق سے منائی ہے ،۔
جاپان میں یہ سوچ بڑی گہرائی میں پائی جاتی ہے کہ آج کے بچے ہی آنے والے کل کا جاپان ہیں ، ان بچوں کی بہترین تربیت ہی مستقبل کا بہترین جاپان ہے ،۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.