ایچ ون این ون (خنزیر بخار) کی ویکسین سوموار سے جاپان میں میسر

نیٹ سورس:  ایچ ١ این ١ انفلونزا وائرس جس کو انگریزی میں سوائن فلو  (خنزیر بخار) کہتے هیں اس کی ویکسین جاپان ميں سوموار سے شروع هو جائے گی ـ ویکسین کی سپلائی محدود هونے کی وجه سے ڈاکٹروں اور ماہرین کی زیر نگرانی لوگوں کو ان کی عمر اور جسمانی طاقت کے مطابق لگائی جائے گی

دیسی طور پر تیار کی گئی یه ویکسین سب سے پہلے میڈیکل کےدس لاکھ  افراد کو لگائی جائے گی  اس کے بعد نومبر میں حامله خواتین اور بچوں کی باری هو گی ـ

جوان بچے جن می عمرین ١ سے ٨ سال کے دوران هیں ان کو ویکسین لگانے کی شروعات دسمبر میں هوں گی ـ

والدین اور جوان بچوں کو اگلے سال میں ویکسین لگانے کا یه پلان وزارت صحت کے پریورٹی رینگنگ (ترجیعی درجه بندی) کے مطابق ہے

ماہرین کے مطابق اس ویکسین کا ایک ٹیکه ١٣ سال اور اس سے زیادھ کی عمر کے لوگوں کے لیے کافی هے جبکه پہلے یه خیال کیا گیا تھا که  خنزیر بخار کے وائرس کے خلاف مدافعت کے لیے اس عمر کے لوگوں کو دو ٹیکے لگانے هوں گے

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.