گیفو کین میں بزرگ لوگ کلچر کی تعلیم دے رهے هیں

نیٹ سورس : جاپان کے ایک کین گیفو کین  جس کی ایک جگه هے ایتوشیرو  ،  کبھی 1952 مں اس کی ابادی هوا کرتی تھے 1200 لوگ   جو که اج صرف 300 نفوس پر مشتمل ہے  جن میں سے 40 فیصد لوگ 65 سال کی عمر کے یا اس سے زیادھ کے هیں ـ جس کا مطلب هوا که ان میں سے اکثریت دوسری جنگ عظیم میں  اپنا بچپن اور جوانی گزار رهی تھی  ـ

اس علاقے کے لوگ پهاڑوں میں برف باری  کے دوران اور اس کے بعد دوائی بنانے والی جڑی بوٹیوں کو تلاش کرنے کے ماہر هیں  ـ

ان لوگوں نے ایک سکول جس کا نام هے ایتوشیرو آؤسورا گاکو ،( ایتوشیروکھلے اسمان تلے سکول) کھولا ہے جس میں لوگوں کو پہاڑوں ميں جڑی بوٹوں کی تلاش اور دوسری چیزریں جن سے اپنی بقا کی جنگ کی جاسکتی ہے اس کی تعلیم دیں گے ـ

یه لوگ بھاری برف باری میں مکانوں کی چھتوں کو مضبوط رکھنے کے فن سے بھی واقف هیں

جاپان میں دوسری جنگ عظیم کے بعد  کھانے کی چیزوں کی بہت قلت هو گئی تھی  جس سے جاپانی قوم  کی بڑی کہانیاں وابسته هیں ـ

ایروشیرو کے اس سکول میں بزرگ لوگ اپنے تجربات کی روشی میں لوگوں کو  تعلیم دیں گے

جس سے جوان لوگوں کو  روایتی طریقوں کو جاننے میں مدد ملے گی

اس گاؤں کے پرائمری سکول میں اس وقت صرف 11 طالاب علم هیں  ، علاقے کے لوگوں کو امید هے که ایتوشیرو آؤسورا گاکو کے کھلنے سے  لوگ اس علاقے ميں رھائش کے لیے منتقل هوں اور اس علاقے کی ابادی بڑھے ـ

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.