جاپانی ٹیکنیشین اور اس کے یمنی ڈرائیور کا یمن میں اغوا

ڈیلی یومی اوری : جاپان ایمبیسی کے مطابق یهاں ایک جاپانی ٹیکنیشین اور اس کے یمنی ڈرائیور کو  ایک قبائلی گروپ نے اتوار کے روز اغوا کرلیا هے ـ

ان دو لوگوں کو یمن کے دارالحکومت ثناء کے قریبی شہر احراب سے اغوا کیا گیا هے ، هر دو لوگوں کی جسمانی حالت ٹھیک هے اور یمنی حکومت اغوا کاروں کے ساتھ مغویوں کی آزادی کے لیے بات چیت کر رهی ہے

حکومتی ذرائع کے مطابق 63 ساله جاپانی ٹوکیو کے ایتاباشی وارڈ میں ایک کنسٹرکشن کمپنی میں کام کرتا ہے ـ

اس کو اتوار کے روز اس وقت اغوا کیا گيا جب وھ اپنے کام کی جگه پرجارها تھا، جهاں که ایک سکول بنایا جارها ہے

اسی دن بعد میں ایمبیسی کو فون آیا که مجھے اغوا کرلیا گیا هے، مغوی کے ساتھ ایمبیسی کا موبائل فون پر رابطه ہے  ـ اغوا کاروں نے کسی رقم کا مطالبه نہیں کیا ہے ، اغوا کار اپنے ایک بندے کو حکومتی حراست سے ازاد کرنے کا مطالبه کر رهے هیں جس کو ان کے دعوے کے مطابق  چار سال سے بغیر مقدمه چلائے جیل میں ڈال رکھا گیا ہے ـ اپنے ڈرائیور کے ساتھ اغوا هونے والا یه شخص مارچ سے اس سکول کی تعمر کا کام کررها ہے

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.