مشتاق قریشی کی شاعری

ری ایکشن

نیم حکیم خطرھ جان سے دوا لے بیٹھا

کیا خبر تھی اسے ری ایکشن هو جائے گا

چند سیانوں کو بلایا تھا مشورے کے لیے

کیا پته تھا سب کو اتنا ٹینشن هو جائے گا

لکھپتی بکرا

دیکھ لو دولت کی ریل پیل

غریب کا نکل گیا تیل

آج لکھپتی هو گیا ہےبکرا

سونے کا هم وزن ہے بیل

نایاب بکرا

لگ گئے بکرے کو سرخاب کے پر

قسطوں پر کہاں هے دستیاب بکرا

خریدداری کو قارون کا خزانه درکار

هو چکا ملک میں نایاب بکرا

لاهور کی منڈی مویشیاں میں بکرے کی قیمت پانچ لاکھ کا سن کا لکھا گیا

پاکستان کی پہچان

پاکستان نه بنتا تو یه ایوان کہاں هوتے

پچرنگی سیاست کے عنوان کہاں هوتے

گم کردھ حیات هی رہتے جہاں میں ہم

ہم  آج ارض پاک کی پہچاں کہاں هوتے

جناب مشتاق قریشی صاحب کی شاعری ، جاپان سے ان کی شاعری معیارکی کن بلندیوں پر ہے اس کا فیصله قارئین پر ، ہاں ان کی شاعری کے نیچےکومنٹس والے خانے میں آپ ان کو داد یا جو بھی آپ دینا چاہیں دے سکتےهیں ، یه سائیٹ غیر جانبدار ہے لکھاری اور قاری کا معامله خود طے کرلیں ـ

سائیٹ شاعر کے خیالات کے افکٹس اور انفکٹس سےبلکه سائیڈ ایفیکٹس سےبھی بری ذمه ہے

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.