جاپان ٹوڈے: منسٹری اف جسٹس غیر ملکیں کی اعانت کے لیے 2010 كے مالی سال میں ، سروس سنٹرز کی مذید شاخیں کھول رهی ہے
حکومتی ذرائع نے ہفتے کے روز بتایا هے که ون سٹاپ نام کے یه سروس سنٹر ناگانو اور آئیایچی میں کھولیں جائیں گے ـ که ان علاقوں میں فیکٹریوں میں کام کرنے والے غیر ملکیوں میں اضافه هوا ہے ـ
ان سنٹروں کے قیام سے ان کی تعداد پانچ هو جائے گی ، جن میں سے پہلے والے تین مندرجه ذیل هیں
ٹوکیو شیناگاوا
سائیتاما کین سائیتاما
شیزوکا کین ھاما ماتسو
ان سنٹروں ميں حکومت کا پروگرام ہے که مختلف زبانوں میں مہارت والے افسروں کو تعینات کیا جائے ، جیسا که انگریزی ، چینی ، کورین اور پرتگالی زبانیں ـ
جاپان میں غیرملکیوں کی سستی تنخواہوں کی وجه سے مانگ میں اضافه هوا ہے ، دوہزار آٹھ مين جاپان مين غیر ملکیوں کی تعداد بائیس لاکھ دس ہزار تھی ، جو که 1988 ء میں صرف نو لاکھ چالیس ہزار تھی ـ