یومیاوری: پچھلے سال کی خزاں میں کام چھوٹ جانے والے لوگ اس سال نیا سال بڑے هی کٹھن حالات کا شکار هیں ،
بیکاری الاؤنس جو که 90 دن سے 360 دن تک ملتا ہے اس کا عرصه بھی ختم هونے کو هے اور نئی نوکری بھی ملنی مشکل ـ
وزارت صحت و محنت نے بتایا هے که اس سال دو لاکھ تیس ہزار لوگ بغیر نوکری کے نئے سال میں داخل هوں گے
میجی گاک ان کے پروفیسر جناب ساساجیما یوشیاو نے کها ہے که جاپان اس وقت بےکاری کے بڑے برے تجربے سے گزر رها هے اور مستقبل میں بیکاری الاؤنس کی ضرورت کے پڑھنے کا امکان ہے
حکومت کو چاھیے که بے کار لوگوں کی ہنگامی بنیادوں پر مدد کرتے هوئے بیکاری الاؤنس کی معیاد کو بڑھائے ـ