مائی نیچی : پچھلے مہینے ٹوکیو کے ایک دفتر سے ھندوستان کا ویزا لگے هوئے بیس سے زیادھ پاسپورٹ چوری هو گئے هیں ـ
واقعات کے مطابق ٹوکیو کے بنکیو وارڈ کی ایک کپنی جو قانونی طور پر ایمبیسیوں سے لوگوں کو ویزا لگوا کردیتی هے ان کے دفتر سے ایک بیگ جس میں بیس سے زیادھ پاسپوٹ تھے یکم دسمبر کی صبح دفتر ميں موجود نهیں تھا ـ یکم دسمبر کی صبح کلرک نے دروازے کو زبردستی کھولنے کے نشانات دیکھے تھے ، سیکورٹی کے مطابق انہوں نے الارم کی اواز تو سنی تھی اور ایک بندھ اس بات کی چیکنگ کے لے بھی آیا تھا لیکن اس کو دروازے کے ساتھ کی گئی زبردستی نظر نهیں آئی تھی ـ
پولیس کے خیال میں چور نقد رقم کے لیے آیا تھا لیکن الارم بجھ اٹھنے کی وجه سے بیگ هی لے کر بھاگ دیا هو گا
انڈین کونسلر نے کہا ہے که جن لوگوں کے پاسپورٹ چوری هو گئے هیں ان کو دوبارھ ویزے جاری کردئے جائیں گے ـ