مائی نیچی: نارا ، کاشی هارا میں ایک هوم لیس جو که چند هی دن پہلے جیل سے آزاد هوا تھا نے نمکین سیویاں کا ایک کپ چوری کر کے جمعے کے روز تھانے میں پیش هو گیا هے ، پولیس کے مطابق یه شخص دبارھ جیل جانا چاھتا ہے
واقعات کے مطابق 41 ساله ملزم نے منگل کے روز ایک سرکنڈ کی گدیاں بنانے والی دوکان سے ایک سو ین مالیت کا ایک کپ نوڈل چوری کرلیا ، اور اس کے بعد جمعے کے روز ٹکسی پر کاشی هارا کے تھانے میں پیش هو گیا که اس کو چوری کے الزام میں جیل بھیج دیا جائے !!ـ
یه بندھ دسمبر مں هی جیل سے رها هوا تھا ، پولیس کے مطابق اس کی جیب میں چند سکوں کے علاوھ کوئی رقم نهیں تھی ، اس کا کوئی گھر نهیں هے اور ناں هی کوئی کام کاج کی جگه هے ـ
جس ٹیکسی میں بیٹھ کر ه شخص تھانے پہنچا هے اس ٹیکسی کا کرایه آٹھ ہزار ین بھی یه بندھ ادا نهیں کرسکتا
خیال کیا جاتا هے که باہر کے سرد موسم کی نسبت اس شخص نے جیل جانے کو ترجیع دی ہے