نیٹسورس: جاپان ائیر لائین کو دیوالیه ڈکلئر کردیا گیا ، پروزیں معمول کے ساتھ اڑانیں لیتی رہیں گی ـ
ایشا کی سب سے بڑی فضائی کمپنی جاپان ائیر لائن کی دیوالیه کی عدالت میں یه درخواست کارپوریٹ کی دنیا میں یہ بڑی ناکامیوں سے ایک ہے، کمپنی کے شئیر پہلے هی اپنی وقعت کھو چکے تھے ، که ٹی وی پر دیکھایا جارھاتھا که شئیر ەولڈر اپنے شئیر کے کسی بھی قیمت پر فروخت ناں هو سکنے کا بتا رهے تھے ، حکومت کے ماتحت کام کرنے والی ایک تنظیم نے کہا ہے کہ وہ ایئر لائن کو سوا تین ارب ڈالر کی امداد کریگی ، اس کے علاوھ جاپان ایئر لائین کو چھ کروڑ ین کو قرضہ ملے گا اور اس پر تقریباً ساڑھے سات سو کروڑ کا قرضہ معاف کر دیا جائیگا ، عالمی کساد بازاری سے جاپانی ایئر لائن کمپنی کے مسافر بھی کم ہوئے ہیں اور اس وقت وہ پچیس ارب ڈالر سے بھی زیادہ کے قرضے میں ڈوبی ہوئی ہے، پچھلے ہفتے میں کمپنی کے شئیر کی قیمت دو ین (دوپاک روپے تقریباً) تک کر کر بھی شئیر فروخت نهیں هو رهے تھے، اقتصادیات کے ایک جاپانی ماہر کا کہنا ہے کہ اس سے پتہ لگتا ہے کہ کساد بازاری کے دور میں چاہے امریکہ کی جنرل موٹرز ہو یا پھر جاپانی ایئر لائن کوئی بھی محفوظ نہیں ہے ، امریکہ کی ڈیلٹا ایئر لائن نے جاپانی ایئر لائن کی مدد کرنے کا اعلان کیا ہے، ڈیلٹا چاہتی ہے کہ جاپانی ایئر لائین ون ورلڈ کے ساتھ اپنا اتحاد ختم کر کے سکائی ٹیم کے ساتھ اشتراک کر لے،