پٹریوں پر کود کر خود کشی کرنے والوں نے ایک سال میں 35000 ٹرینوں کو ڈسٹرب کیا

نیٹسورس: جاپان مين ٹرین کے سامنے کود کر خود کشی کرنے والوں کی وجه سے سال دوھزار آٹھ میں  کوئی 35300 ریل گاڑیاں  دسٹرب هوئیں هیں جن میں 30 منٹ تک کی تاخیر اور کچھ گاڑیوں کی رونگی هی کینسل هو ئی ہے  ،

2002 کے بعد جب سے اس بات کا ڈیٹا رکھنا شروع کیا گیا هے  ، یه سال سب سے برا رها هے ، یه بات منسٹری اف ٹرانسپورٹ کے ایک سروے ميں اتوار کے روز سامنے آئی هے ـ

35300 میں سے ٢١١٠٠  یعنی 60 فیصد گاڑیاں  ٹوکیو اور اس کے گرد نواح  سائیتاما کین ، کاناگاوا کین ، اور چیبا کین میں متاثر هوئی هیں ـ وزارت ٹرانسپوٹ نے ریلوے کو کہا ہے که وھ حفاظتی بندوبست کو بہتر بنائیں که خود کشی کرنے والے لوگ ٹرین کی پٹریوں پر کود ناں سکیں ، اس کے لیے پلیٹ فارم اور ٹرین کی پٹریوں کے درمیان فینس (حفاظتی جالی) لگانے کا خیال بھی زیر نظر هے

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.