یومیاوری: نیشنل پولیس ایجنسی نے جمعرات کے روز اس بات کا فیصله کیا هےکه بچوں پر ظلم کرنے کے جرم کو بھی اس گيٹگری میں شامل کر لیا جائے جس جرم کی اطلاع اور نشاندھی پر انعام دیا جاتا هے ـ
اب تک اس قسم کا انعام بچوں کی جسم فروشی اور انسانی اسمگلنگ کرنے والے گروہوں کی نشاندھی پر دیا جاتا رھا ہے ـ اب تک بچوں پر ظلم کی وارادت کی نشاندھی پر انعام اس لیے نہیں دیا جاتا تھا که جاپان میں چائلڈ ابیوز پریونشن اور اور چائیلڈ ویلفئر کے قانون موجود هیں اور اس بات کی ذمه دای اس قانون کے محافظ اہلکاروں پر ہے که وھ بچوں کے مشاورتی ادارے اور دوسرے عوامی اداروں کے ساتھ مل کر اس بچوں پر هونے والے ظلم کا پته چلائیں ، ٹوکیو کے وارڈ ایدوگاوا میں پچھلے اتوار کو ایک سات ساله بچه اوکاموتو کائیتو آپنے باپ کی مار کو برداشت ناں کرسکتے هوئے جان سے چلا گیا تھا ، اس لیے پولیس نے ایک وسیع پیمانے پر بچوں پر ظلم کی معلومات حاصل کرنے کا معامله اٹھایا هے ـ
بچوں پر ظلم کی اطلاع کے لیے فروری سے ایک ھاٹ لائین چالو کی جارهی هے اور اس کے علاوھ ای میل پر بھی اطلاع دی جاسکتی هے اس ایمیل کا ایڈریس مندرجه ذیل کی سائیٹ سے لیا جاسکتا هے
http://tokumei.or.jp/
اور فون کے لیے ٹول فری نمبر هے
0120-924-839
ایک لاکھ ین کا یه انعام صرف اسی صورت میں ملے گا که مجرم گرفتار هو جائے یا واردات کی پوزیشن واضع هو جائے