ہیٹی زلزلہ، صدر کی ایک لاکھ ستر ہزار ہلاکتوں کی تصدیق:

ہیٹی زلزلہ، صدر کی ایک لاکھ ستر ہزار ہلاکتوں کی تصدیق:
ہیٹی کے صدر نے زلزلے میں ایک لاکھ ستر ہزار ہلاکتوں کی تصدیق کردی، اٹھائیس فروری کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات ملتوی کردئے گئے۔ہیٹی کے صدر رینی پروال نے زلزلے سے تباہ شدہ دارالحکومت پورٹو پرنس میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ زلزلے سے ایک لاکھ ستر ہزار افراد ہلاک ہوئے۔ان کا کہنا ہے ملک میں اٹھائیس فروری کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردئے گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سال دوہزار گیارہ مین مدت صدارت کے اختتام پر وہ دوبارہ صدارتی انتخاب میں حصہ نہیں لے لے گے۔دوسری جانب متاثرین زلزلہ کے لئے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔غذائی امداد میں قلت کی وجہ سے چھینا جھپٹی کے واقعات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.