چین میں سماجی نیٹ ورکنگ اور سرچ کے لیے گوگل کی ہی طرح کی ایک نئی ویب سائٹ گوجی نام سے منظر عام پر آئی ہے۔ گوجی پر سرچ کے نتائج چینی اصول و ضوابط کے تحت فلٹر ہو کر آتے ہیں اور اس میں حساس قسم کا مواد ظاہر نہیں ہوتا۔
گوگل نے حال ہی میں چین کی اس طرح کی پابندیوں پر اعتراض کیا تھا لیکن یہ نئی سائٹ چینی اصولوں پر کار بند ہے تاکہ وہ اپنا آپریشن وہاں جاری رکھ سکے۔
اس ماہ کے اوائل میں گوگل نے کہا تھا کہ چین میں ہیکرز نے ایک بڑے سوچے سمجھے منصوبہ کے تحت انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والوں کے ای میل اکاؤنٹس میں مداخلت کے لیے اس کی سائٹ کو ہیک کر لیا تھا۔
لیکن گوگل نے اس پر کوئی بھی تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔