آکی ھابار اسٹیشن پر دھماکه خیز مواد کی نشاندھی والی ٹکٹ چیکر مشین کی تنصیب

نیٹ سورس: ٹوکیو کے ایک اسٹیشن اکی هابار پر دھماکه خیر مواد کی نشاندھی کرنے والی ایک مشین عارضی طور پر لگائی گئی ہے ـ

وزارت کلچر ٹرانسپورٹ، سائینس اور ٹیکنالوجی نے یه بات یہاں منگل گے روز بتائی هے ـ

دو دن کے لیے ٹریل کے لیے لگائی گئی یه مشیش دو سیکنڈ ميں دھماکه خیز مواد کی نشادھی کرنے کے قابل ہے

جاپان کے اسٹیشنوں پر لگی هوئی عام ٹکٹ مشینوں کی طرح سے ڈیزائن کی گئی لیکن اس مشین میں نیچے هوا کا بهاؤ

بنایا گيا هے جوکه هوا میں موجود مواد کو سینسر تک پہنچاتا ہے ـ

ھیٹاچی لمیٹد کی بنائی یه مشین ھینڈ گرنیڈ میں استعمال هونے والے مواد اور 2005 میں لندن انڈر گراؤنڈ ميں استعمال هونے والے مواد جیسے دھامکه خیز مواد کو فوراً جانچ جاتی هے ـ

ھٹاچی گے مستریوں کا کہنا ہے که ان کو امید هے که وھ بدھ کے روز تک کوئی 2000 لوگوں كا ڈیٹا اکٹھا کرسکیں گے که کہیں یه مشین مختلف حالات میں غلطی تو نهیں کرتی ہے

جیسے که مختلف قسم کی کاسمیٹک جو که مرد و خواتین استعمال کرتے هیں یا پھر  مختلف اجسام کی قدرتی بو اور پسینے سے یه مشین دھماکه خیز مواد جیسا ایکٹ تو نهیں کرتی ہے

ھٹاچی کی اس مشین کے متعلق بتایا گیا هے که یه مشین 99 اعشاریه 9 كی حد تک ٹھیک نتائج دیتی هے

امریکه نے اس مشین مين دلچسپی ظاہر کی تاکه اس کو ائیر پورٹوں لگایا جاسکے اور مستقبل ميں عوامی اجتماعات ميں استعمال کیا جاسکتا ہے

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.