اردو کی اون لائین اخبار میں شائع هونے والی ایک ای میل جس میں علی انجنیر نامی صاحب نے پاکستان ایسوسی ایشن کے ایک امیدوار کے متعلق جھگڑالو ، اور منه پھٹ هونے کا لکھا ہے ، اس کے متعلق ، ایسوسی ایشن کے صدر کے لیے امیدوار شهزاد علی بہلم نے بتایا هے که ، ان کے کھڑے کیے امیدوار میں اس قسم کا کوئی اخلاقی نقص نہیں هے ـ اور ناں هی همارے کسی امیدوار کی کسی علی انجنئیر نامی شخص سے کوئی چپقلش ہے ـ
انہوں نے یه بھی کہا که کمیونٹی کی کمزور سے کمزور آواز یعنی کے ایک نامعلوم ای میل پر تک کو شائع کرنا جہان فیرڈم اف سپچ کا مظاہرھ هے وهیں یه ایک صحافتی غیر ذمه داری بھی ہے ، انہوں نے کہا که همارے سارے امیدوار اخلاقی طور پر اچھے اور مقبول لوگ هیں ـ اگر کسی کو ان پر اعتراض هے تو بے جھجک بات کریں هم میں تنقید براداشت کرنے کا ظرف ہے ، بلکه مثبت تنقید کے لیے تو هم دوستوں کو دعوت دیتے هیں ـ