نیٹ سورس : جاپانی کی الیکٹرک پاور کمنیوں ميں سے ایک کمپنی ٹوکیو الیکٹرک ( طوکیودینریوک) نے بتایا هےکه تکنیکی طور پر جدید ترین بجلی کا میٹر سمارٹ میٹر متعارف کروانے جارهی ہے ، اس میٹر کی تنصیب اکتوبر سے شروع هو جائے گی اور کمپنی کے منصوبے کے مطابق دو سے تین سال میں سب صارفین کے میٹر سمارٹ میٹر کر دیے جائیں گے ـ
کمپنی کے مطابق دو کروڑ ستر لاکھ صارفین کو یه میٹر مفت لگا کردیے جائیں گے اس میٹر سے صارف اپنی استعمال کردھ بجلی کے یونٹ انٹر نیٹ پر دیکھ سکے گا اور اور کمپنی کی سائیٹ پر صارفین کو بجلی کی بچت کے ٹوٹکے بھی بتائے جائیں گے ـ
دوسری پاور کمپنیاں جیسے که کانسائی الیکٹرک پہلے هی فروری کے اخر تک کوئی تین لاکھ صارفین کو یه میٹر لگا کردے چکی هے اور کیوشو الیکٹرک کمپنی آنے والے ستمبر تک کوئی چھ لاکھ صارفین کو یه سمارٹ میٹر لگا کردے گی
سمارٹ میٹر رکھنے والے صارفین کمپنی کی سائیٹ پر اپنے یونٹ دیکھ سکیں گے جو که هر آدھ گھنٹے بعد اپ ڈیٹ هوا کریں گے ،