درد مند دل رکھنے والے ایک صاحب کی ای میل

اسلام علیکم

اجکل پاکستان ایسوسیشن کے الیکشن کے لیے ہر طرف اودھم مچا ہوا ہے ، اور اچھے لوگوں کے ساتھ چیٹر اور ڈاکو بھی میدان میں ہیں ۔ میڈیا کا فرض ہے کہ ایسے لوگوں کے بارے میں بتائے ، لیکن میڈیا تو خود ایک گروپ بنا ہوا ہے ۔ بعض سایٹوں نے خود کو ایک گروپ سے جوڑ لیا ہے ، ۔ مثلاً اردو نیٹ پودکاسٹ نے شھزاد بھلم کے پینل کے ہر امیدوار کی تعریف میں زمین اسمان ایک کرنا ہے ، چاہے وہ  شخص کیسا  ہی کیوں نہ ہو ۔

مثال کے طور پر کاناگاوا کین سے صدر کا امیدوار شخص ایک جھگڑالو شخصیت ہے جو کئی بار لڑائی جھگڑے اور مارپیٹ کے بعد  تھانے جا چکا ہے ۔ ایک بار تو جاپان کے سرکاری کسٹم اہلکاروں پر ہاتھ اٹھانے کے لیے اسے سزا بھی ہو چکی ہے ۔ اس کے علاوہ وہ یوکوہاما ، کاواساکی اور کماتا کے کئی پاکستانی بزنس مینوں کے پیسے کھا چکا ہے ، اور انہیں ٹرخا رہا ہے ۔

لیکن ایسے لوگ بھی میڈیا پر پاک صاف ہو کر آ جاتے ہیں ۔ میڈیا کا فرض ہے کہ ایسے لوگوں کا کچا چٹا بیان کرے ۔ اور الیکشن کمیشن کو چاہیے کہ ایسے لوگوں کو الیکشن میں حصہ نہ لینے دے ۔ شھزاد پھلم کو بھی سوچنا چاہیے کہ ایسے افراد کی ان کے پینل میں شمولیت ہونے سے خودان کی ریپوٹشن کو بھی نقصان ہو سکتا ہے ۔ اگر اپ کیونٹی کی خدمت کرنا چاھتے ہیں تو ایسے لوگوں کو دور رکھنا چاہیے ۔

علی انجنئر ، کاناگاوا کین