یقین هونا ، حسین خان ٹوکیو

یقین هونا
صدارت کے تین امیدواروں میں سے کسی ایک کی حمایت کا یه مطلب نهیں هے که میں بقیه دو امیدواروں کے خلاف هوں ، میں سارے صدارتی امیدواروں اور ان کے حمایتیوں کے ساتھ خوشگوار تعلقات رکھنا چاھتا هوں ،لیکن میرا صرف ایک هی ووٹ ہے جو کسی ایک هی امیدوار کو هی دیا جا سکتا ہے ، اس ایک ووٹ کی مجبوری کی وجه سو کسی ایک هی امیدوار کو منتخب کرنا ہے
الیکشن کمیشن نے ایک خوش آئیند فیصله کیا هے کهآئندھ کے لیے کوئی شخص دو دفعه سے زیادھ صدارتی امیدوار نہیں بن سکتا ، میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کی دانشمندی کا اس حد تک قائیل هوں پچھلے سالوں میں جو لوگ کسی نه کسی پاکستان ایسوسی ایشن کے تقریباً کئی سال صدر رھ چکے هیں ان کی بجائے کسی کسی نئے امیدوار کو منتخب کرنا جمہوری روایا کو فروغ دینےکے لیو بہتر هوگا
مرو اس معیار یا کسوٹی پر صرف ایک امیدوار عبدالرحیم آرائیں صاحب کی پورو اترتے هیں ، اس لیو میں اپنی طرف سے ان کی حمایت کا اعلان کرتا هوں ، میں نے ان کو ہمیشه مخلص پایا هے ، کمیونٹی اور پاکستان کے لیے ایک بڑا درد مند دل رکھتے هیں .
ان کے اخلاص اور کمیونٹی کے لیے خدمت کے جذبے اور دوڑ دھوپ سے بھی میں متاثر هوں ، ذاتی طور پر بھی تمهشہ میری خدمت کے لیے اس حد تک اتے رهے هیں که مجھے ان سے اتنی خدمت لیتے هوئے شرم انے لگتی ہے
پھر ان کے ساتھ ان کے حمایتیوں کی جو ٹیم هے ان کے ساتھ بھی میرو دیرینه تعلقات رہے هیں خاص طور پر اصغر حسین صاحب جو ان کی انتخابی مہم میں پیش پیش هیں ، ہمیشه کاروباری معاملات میں مجھے اچز بڑھانے میں ساتھ دیتے رهے هیں ، ان کے احسانات هیں که میں بھول نهیں سکتا .
میں اپنے سینئیر ساتھ اصغر حسیسن کو مشورھ دیتا هوں که وھ رحیم آرائیں صاحب کو لے کر سارے جاپان میں هر پرفیکچر میں ان کو ساتھ لے کرجائیں اور واهںا ان کا تعارف کروائیں جیسا که اصغر صاحب شہزاد علی بہلم صاحب کے ساتھ پاکستان ایسوسی ایشن کی خدمت کے لیے سارے جاپان کا دورھ کرچکے هیں .
اور ہر پرفیکچر کے پاکستانی ان کو جانتے بھی هیں مجھے خوشی ہے که اصغر حسین جیسے مخلص لوگ بھی رحیم رائیں کی حمایت میں اٹھ کھڑے هوئے هیں ، میں چاھتا هوں که نئے لوگوں کو موقع دیا جانا چاھیے پچھلے سالوںمیں جو لوگ کمیونٹی کی خدمت کرچکے هیں انہی کو بار بار منتخب کرکے اگلے سالوں کے لیے بھی انہی کو اگے لانے کا مطلب یه هوا که ایک فرد کو ٨ سال کے لیے اگے لانا ہے
پرانے ازمائے لوگوں کو بار بار ازمانے کی بجائے نئے افراد کو نئے جوش اور وللے سے کام کا موقع دیا جانا چاھیے
میں سب پاکستانیوں سو ابیل کرتا هوں که وھ اپنا ووٹ عبدالرحیم آرائیں جیسے مخلص اور نئے امیدوار کو دے کر جاپان میں پاکستانی کمیونٹی میں جمہوری روایات کو فروغ دیں
بر سبیل تذکرھ ایک خوشی کی بات ہے که الگ الکگ اپنی اپنی ڈیڑھ اینٹ کی مسجد بنانے کی بجائے کمیونٹی ایک هی الیکشن کمیشن کے زیر اہتمام ایک هی واحد پاکستان ایسوسی ایشن کے مختلف امیدواروں کے لیے انتخابات میں حصه لینے کا فیصله کیا ہے
کمیونٹی کا یه اتحاد اور اتفاق ایک نہایت هی مبارکک قدم ہے .
اس لي لیے ہمیں اللّه کا شکر ادا کرنا چاھیے که الله نے همیں ایک پلیٹ فارم پر متحد هونے کی توفیق عطا کی ہے اور میں دعا کرتا هوں که انتخابات گو اختتام کے بعد بھی الله تعالی ہمارے اس اتحاد اور اتفاق کو قاءهم دائم رکھے
الله نے اپنے کلام میں فرمایا هے
الله کی رسی کو مضبوطی سے پکڑے رکھو اور تفرقه مت کرو
حسین خان ٹوکیو
090 3356 6620