نیٹ سورس: اتوار کے روز ملک پھر مين چلنے والی تیز هوائیں جو که چیبا کین کے چیبا شہر میں 140 کلومیٹر فی گھنٹا تک ریکارڈ کی گئی هیں ، ان کی وجه سے ملک بھر ميں ٹرانسپورٹ کا نظام خاص طور پر هوائی جہازوں کے شیڈول بری طرح متاثر هوا هے
ملک بھر مين کوئی تیس لوگ زخمی هوئے هیں جن میں کانا گاوا کین کے سگامی هار کا ایک 59 ساله شہر بھی شامل ہے یه شخص اپنی چھت مرمت کرنے کے لیے چھت پر چڑھا هوا تھا
زخمیوں میں سب لوگ معمولی زخمی هوئے هیں ، پرفکچر حکومتوں کے مطابق کوئی تشویش ناک بات نهیں هے
ٹوکیو میں ٹرینوں کے نطام میں کئی ٹرینین لیٹ اور کچھ کینسل بھی هوئی هیں ، 100 کے قریب فلائیٹس کینسل هوئی هیں جن سے کوئی 15000 مسافر متاثر هوئے هیں ـ
جاپان کے مختلف پرفیکچرز میں پیلی ریت کا طوفان مچا رها ، یه اس کا پہلا ریت کا طوفان تھا ـ