سائتاما کین ، اباراکی کین اور توچیگی کین کے پولنگ اسٹیشنوں کا حال

جاپان میں الیکشن کی گهماں گہمیاں جیسا که جاپان میں مقیم سبھی پاکستانیوں کو معلوم هے که پاکستان ایسوسی ایشن کے انتخابات اج هو رهے تھے  یهاں سائیتاما کین میں لوگ کونوس والے الیکشن سنٹر پر آ جا رهے تھے  بڑا پرسکون ماحول تھا کچھ دوست خوش گپوں ميں مشغول تھے  باہر بریانی والی ویگن کھڑی تھی جو که فری نهیں تھی ، اور دیکھا گیا که محمد دلاور گورایه ادائگیاں کررها تھا ،

بریانی تھی تو مہنگی یعنی ایک هزار ین لیکن تھی مزے دار

اس کے علاوھ اباراکی میں ایک یارڈ واقع یاچیو جو که پولنگ سنٹر تھا میں بڑی گہماں گہمی تھی اباراکی کے تقریباً سارے هی قابل ذکر لوگ یہاں اکٹھے تھے، سالن اور نان دسترخوان پر بکھرے پڑے تھے ، لگتا تھا که مفت کھانا ملا ہے  ، جلیبیاں بھی کھائی گئیں جلیبی بڑی میٹھی تھی ،  یعنی که ٹھنڈی هو کر لٹک چکی تھی ، اور وافر مقدار میں پڑی تھی

تھوچی کی کین کے پولنگ سنٹر پر بھی رونق تھی ہنسی مذاق هو رهے تھے ، پولنگ افیسر صاحب ایک طرف اکیلے بیٹھے تھے  اور اویاما ارائی اوکشن کا کھانے والا ہال بھرا هوا تھا ، ایک طرف تاش بھی چل رهی تھی یهاں پر گوشت ملے تڑکے والے چاول تھے جو که بڑے هی مزے دار تھے اور مفت مل رهے تھے

ابھی تک الیکشن کے نتائیج نهیں ملے هیں اس لیے  روزنامه اخبار معذرت خواھ ہے

روزناه اخبار پر لگائے گئے پولنگ ميں کل ١٢٣٣ ووٹ کاسٹ هوئے هیں جن میں شہزاد علی بہلم جیت رھا ہے  جس کو ٧٩٣ ووٹ کاسٹ هوئے هیں دوسرے نمر پر ندا خان هے جس کو ٣٩١ ووٹ پڑے هیں

اور تیسرے نمبر پر عبدالرحیم ارائیں ہے جس کو صرف ٦٠ ووٹ کاسٹ هوئے هیں

لیکن

یاد رهے که یه نتائیج تحمی نهین هو سکتے کیوں که نیٹ پر ایک بندھ روز هی ووٹ کاسٹ کرسکتا ہے اور ایک هی جگه سے کئی لوگ بھی ووٹ کاسٹ کرسکتے هیں

اس لیے الیکشن کمیشن کے جاری کردھ تنائیج هی حتمی نتائیج هوں گے

سائیٹ پر چلنے والا سروے صرف اندازے کے لیے هی هوسکتا ہے

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.