تھوکائی کے علاقے مين ندا خان پینل کی کامیابی پاکستانی برادری میں ایک جشن سا ماحول

توکائی (مشرقی سمندر کا علاقه)کے علاقے میں جناب شھزاد بھٹی، اعجاز بھنڈر، اور شفقت منیر اور دیگر رفقاء کی انتھک کوششوں کے بعد ندا خان گروپ کوبے مثال کامیابی حاصل ھونے کی خبر ملی ھے ، اعجاز بھنڈر صاحب کے یارڈ پر مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھ گیا، بھنگڑے ڈالے گئے اور ندا خان کے پینل کے حق میں نعرے لگائے گئے۔ بھنڈر صاحب کی جانب سے فورًا ھی جمع ھونے والے دوستوں کے اعزاز میں کھانے کا انتظام اور انکا شکریہ ادا کیا گیا
‎صدر اعجاز بھنڈر،جنرل سیکٹری شفقت منیر، اور شہزاد بھٹی کی جانب سے آئی چی کن میں رھنے والی پاکستانی کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا گيا ہے
‎می اے، اور گیفو کن میں ندا خان کے پینل کی زبردست کامیابی پر می اے کن کے صدر جناب جاوید عرف
‎جانو، جنرل سیکٹری شاھد امین، گیفو کن کے صدر جناب رانا نواز، جنرل سیکٹری عمر چیمہ نے کہا ھے کہ اس بے مثال کامیابی پر مبارکباد کے صحیح حقدار ان علاقوں میں رھنے والی کمیونٹی ھے۔ جنھوں نے ھماری درخواست پر اپنا قیمتی ووٹ ندا خان کو دے کر اپنے اعتماد کا  اظہار کیا۔

‎صدر اعجاز بھنڈر،جنرل سیکٹری شفقت منیر نے ندا خان پینل کی آئی چی کن میں زبردست کامیابی پر اپنے ایک بیان میں  آئی چی کن میں رھنے والی پاکستانی کمیونٹی کا شکریہ ادا کرتے ھوئے کہا کہ کمیونٹی نے ثابت کردیا کہ وہ لسانی اور برادری کی بنیاد پر تقسیم نھیں ھونگے۔ جو لوگ برادری اور شہروں کی بات کرتے تھے وہ ھار گئے جو لوگ کمیونٹی کی اور پاکستان کی بات کرتے تھے کمیونٹی نے ان پر اعتماد کیا۔ شھزاد بھٹی نے کہا ھارنے والے دھاندلی کی بات کر کے اپنے وقار کو داؤ پر ناں لگائیں ۔ اس بار جتنے شفاف الیکشن ھوئے اپنی مثال آپ تھے

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.