کب یہ کمیونٹی ذھنی طورپربالغ ھوگی ؟عائشه بھٹی , اوساکا

پاکستان ایسوسی ایشن جاپان کے الیکشن کی گہما گہمی میں ایک متحد ایسوسی

ایشن وجود میں آنے کی امید کے ساتھ ساتھ ، گروپ بندی کے خدشات بھی تھے

جو درست ھوتے لگ رھے ھیں ۔

میں سمجھتی ھوں کہ دراصل  رئیس صدیقی کو الیکشن کمیشن میں شامل کرکے ،

گویا اس کے تعمیر میں خرابی کی ایک صورت رکھ دی گئی تھی ۔

رئیس صدیقی کو کمیونٹی کی رائے سے کوئی مطلب نھیں ۔ وہ صرف اپنی رائے

کو دوسروں پر مسلط کرنے کے عادی ھیں ۔

اور میڈیا نے تو لگتا ھے کہ کمیونٹی کو لڑانے کا ٹھیکھ لے رکھا ھے

کیا وھ جاپان میں شیطان کے نمائندے ھیں ؟ اخبار چلانے والے کو نیوٹرل

ھونا چاھیے ، لیکن وھ ھمیشھ کسی نھ کسی کے ساتھ پارٹی بن جاتے ھیں ۔

کبھی شھزاد کے اتنے خلاف ھوتے ھیں کہ اسے گالیاں دیتے نھیں تھکتے ۔

اور کبھی ایسے شیروشکر ھو جاتے ھیں کہ بھلم کو انسان کی بجائے فرشتہ

ثابت کرنے کی کوشش کرتے ھیں ۔

جاپان کی پاکستانی کمیونٹی ، کب تک ان چند افراد کے ھاتھوں میں کھیلتی

رھے گی ؟ کب یہ کمیونٹی بالغ ھوگی ؟

جب آپ نے الیکشن کمیشن بنایا تھا تو اس کے اکثریتی فیصلے کو مان لیجیے

۔ شھزاد بھلم صاحب کو بھی چاھیے کہ وھمیڈیا کے مفاد پرست لوگوں کی

چکنی چپڑی باتوں میں نھ ائیں ، اور کمیونٹی کے فیصلے قبل کرلیں ۔ دو

سال گزرتے دیر نھیں لگتی ۔ اگلی دفعہ وہ زیادھ تیاری کے ساتھ میدان

میں ائیں ۔

اور اگر انھوں نے کمیونٹی کی خدمت ھی کرنی ھے تو یہ کام ایسوسی ایشن

کے بغیر بھی ھو سکتا ھے ۔ خدارا کمیونٹی کو متحد کریں ۔

عائشہ بھٹی ، اوساکا

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.