الیکشن کمیشن برائے انتخابات پاکستان ایسوسی ایشن کی حتمی نتائیج کی پریس ریلیز

الیکشن کمیشن کا ایک اجلاس مورخه ١٤ اپریل کو ٹوکیو میں هوا جس میں الیکشن کمیشن کے چار ارکان موجود تھے اور پانچویں رکن قدوس بھٹی صاحب فون پر ان کے ساتھ مشاورت میں شامل تھے ، الیکشن کمیشن کے قیام روز اوّل هی اس بات کا اصول بنالیا گیاتھا که کمیشن کے اندر بھی مشاورت ميں اکثریت کا فیصله هی حتمی هو گا

اس لیےکمیشن کے چھ ارکان میں سے کسی ایک کی گئی باتیں کوئی حثیت نهیں رکھتی هیں

پریس ریلیز میں یه بھی بتایا گیا هے که الیکشن کمیشن کے سیکٹری صاحب کے پاس دو عہدے تھے دوسرا ترجمان کا عہدھ تھا جو که ان کی تعلیمی مصروفیات کی وجه سے عارضی طور پر رئیس صدیقی صاحب کو دیا گیا تھا

پریس رلیز کے مطابق ١١اپریل ٢٠١٠ کے انتخابات میں ندا خان پینل کامیاب هوا هے ، یه الیکشن کمیشن کے حتمی نتائیج هیں

الیکشن کمیشن کے چھ میں سے پانچ ارکان کی اکثریتی رائے سے جاری هونے والے ان نتائیج کو ایک پریس کانفرنس میں کمال رضوی صاحب نے پڑھ کر سنایا !!ـ

الیکشن کمشن کے حتمی اعلان کے بعد پاکستان ایسوسی ایشن کے عہدے اور ترکیب مندرجه ذیل هو گی

  • مرکزی صدر  ندا محمد خان
  • مرکزی سینئیر نائب صدر  ملک یار محمد خان
  • مرکزی نائیب صدر ١   محمد کفیل خان
  • مرکزی نائیب صدر ٢ عمران ظہور
  • مرکزی جنرل سکرٹری    الطاف غفار
  • مرکزی جائنٹ سیکرٹری١   عبدالله شیخ
  • مرکزی جائینٹ سیکرٹری ٢    محمد نعیم شیخ
  • مرکزی سیکرٹری مالیات   امین سجن
  • مرکزی سیکرٹری اطلاعات  یوسف شکور انصاری

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.