پریس کانفرنس

وزارت انصاف نے فیصله کیا ہے که ایمگریشن کے بائیو میٹرک سسٹم کو بہتر بنایا جائے
وزیر انصاف جناب اے ای سو کے موری صاحب نے سوموار کو یه بات ایک پریس کانفرنس میں بتائی ـ

اس فیصلےکا محرک ساؤتھ کوریا کی وه خاتون بنی هیں جو فنگر پرنٹ کنٹرول سسٹم کو ایک خاص قسم کی ٹیپ اپنی انگلیوں پر لگا کر دھوکا دینے میں کامیاب هوئیں تھیں ـ
او موری ائر پورٹ سے جاپان میں داخل داخل هونے والی اس خاتون کو اگست دوهزار آٹھ میں جاپان سے دوبارھ ڈی پورٹ کر دیا گيا تھا ـ

وزارت انصاف نے یه فنگر پرنٹ کنٹرول سسٹم نومبر ٢٠٠٧ میں شروع کیا تھا ـ
جاپان میں داخلے کے خواهش مند غیر ملکیوں کو ائیر پورٹ پر فنگر پرنٹ دینے پڑتے هیں ـ
وزارت کا پروگرام ہے که اب سارے ائیر بورٹوں اور دوسری جگهوں پر اب ساری انگلیےں گے پرٹ لیے جائے اور مشکوک هونے کی صورت جسمانی طور پر بھی چیک کیا جاسکے ـ

سائنس اور تکنیک میں کوئی چیز حرف اخر نہیں هے ـ اس لیے کسی ادمی کا سسٹم کو دھوکا دینا اتنی بھی تراھ (حیران کن)نکالنے والی بات نہیں هے
وزیر انصاف موری صاحب نے کہا ـ
یه ایک نیا سسٹم ہے جس میں کئی چيزیں ابھی تربیتی هیں ، هم اپنی پرانی غلطیوں سے سیکھ کر اس سسٹم کو بہترسے بہتر بنانا چاهتے هیں ـ
وزیر انصاف نے کہا ـ