آئی چی کن کے معروف سماجی رھنما جناب شھزاد بھٹی صاحب نے ایک بیان میں کہا ھے کہ آئی چی کین
میں بعض افراد دوسرے کنوں سے آکر یہاں کی کمیونٹی میں پھوٹ ڈال رھے ھیں اور یہاں کے بھائی چارے کو تباہ کر رھے ھیں۔ انھوں نے کہا کہ یہ سب کچھ شکست خوردہ عناصر کے اشاروں پر ھو رھا ھے۔ الیکشن تک ھم نے برداشت کیا اب جبکہ الیکشن مکمل ھوگئے ھیں ان لوگوں کو واپس لوٹ جانا چاھیے۔ انھوں نےکہا کہ کیا بہلم گروپ کو آئیچی کن میں کوئی قابل اعتماد کارکن نہیں ملا جو انھوں نے باھر سے کسی شخص کو کاسوگائی میں مونیٹرنگ کے لئے بھیجا۔ انھوں نے آئی چی کن کے صدر اعجاز بھنڈر سے مطالبہ کیا کہ وہ صورت حال کا نوٹس لیں ورنہ حالات قابو سے باھر ھوسکتے ھیں۔
بشکریه آپنا اوکشن ڈاٹ کوم