الیکشن کمیشن برائے پي اے جے کی پریس ریلیز ، تین کینوں میں دوبارھ الیکشن کروائے جاسکتے هیں

الیکشن کمیشن برائے ایسوسی ایشن جاپان نے پریس نمبر ٢٠ جاری کی هے جس میں اس بات کا بتایا گيا هے که پولنگ افسروں کو معاوضه کی ادائیگی شروع کردی گئی هے اور جن امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے تھے ان کو بھی پیسے واپس کردئے جائیں گے

اس کےعلاوھ یه بھی بتایا گیا هے که شہزاد علی بہلم پینل کی طرف سے دوبارھ انتخابات کے تقاصے کو بھی منظور کرلیا گیا ہے جو که کاناگاوا کین ، گیفو اور شیزوکا کین میں کروائے جاسکتے هیں اب اس کے لیے بہلم صاحب گے جواب کا انتظار ہے ، الیکشن کمیشن کی طرف سے بہلم صاحب سے رابطے کے لیے ملک لیاقت ، عبدالحفیظ ، اور مہر اکرم صاحب کو مقرر کیا گیا هے

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.