ملک بھر ميں پولیس چھوٹے جرائم سے سنجیدگی سے نپٹنے کا حکم

یومیاوری: جاپان کی پولیس ایجنسی نےبدھ کے روز ملک بھر میں پولیس ھیڈکواٹرز کو ایک حکم جاری کیا هے  جس کی روسے  پولیس کو چھوٹے جرائم مثلاً کتابوں کی دوکان میں چوری ، گرافٹی( دیواروں پر بنیاجانے ولا ایک قسم کا آرٹ) اس کے علاوھ کئی قسم کے کم مالیر کے چوری کے جرائم کو سنجیدگی سے لینے حکم دیا گيا هے ـایجنسی کا کہنا ہے که ان جرائم کے خلاف ایکشن کا مقصد اپنے معاشرتی رویے کی بچانا ہے ـ

پولیس ایجنسی کے مطابق پچھلے سات سال ميں اس قسم کے چھوٹے جرائم میں بہت کمی واقع هوئی هے  ، سال ٢٠٠٢ میں اس چوری کی وارداتوں کی تعداد دو اعشاریه آٹھ پانچ ملین تھی جو که پچھلے سال کم هو کے ایک اعشاریه سات ملین تھی ـ

دوکانوں سے چوری کی واردات میں پولیس رپورٹ کے قباحتی طریقه کار کی وجه سے عموماً دوکان دار پولیس کو رپورٹ کرنے سے ہچکاچاتے هیں

اس لیے اس طریقه کار کو اسان کرنے کی کوشش بھی کی جائے گی  ـگرافٹی کے کیس میں مجرم کو قخصی جائیدا کو نقصان پہنچانے کے الزام میں گرفتار کیا جائے گاـ

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.