کار انڈسٹری کی مدد

کار انڈسٹری کی مدد
نه صرف امریکه هی بلکه دنیا بھر کی حکومتیں اپنی اپنی کار انڈسٹری کو مدد دینے کے فیصلے کر رهی هیں ـ
کیونه کار انڈسٹری وسیع پمانے پر کاروباروں کو متاثر کرتی هے جیسے که سپلائیر، ڈیلر ، مینجمنٹ اور دیگر ـ
٢٣ دسممبر کو فرانسیسی صدر نیلکا سرکوزی نے کہا ہے که
فرانس حکومت اپنی کار انڈسٹری کو اس معاشی بحران کا ویکٹم نہیں بننے دے گی
حکومت قرضوں کے سود میں کمی کر کے دے گی

جرمن حکومت او پال کمپنی کو قرضه دینے کا پروگرام بنا رهی هے
تاکه اپنی بقا کی جدو جہد جاری رکھے
دوسری طرف روس پروگرام بنا رها ہے که ملک میں انے والی غیر ملکی کاروں پر ٹکس بڑھا کر اپنی کارو ں کی صعنت کو بچائے ـ

ایشائی ممالک میں بھی کچھ ا سی طرح کے فیصلے کیے جارہے هیں ـ
چين نے ملک کی لیڈر صعنت چیری اٹو موبائیل کے قرضوں کو ایکسٹنڈ کر کے دیا ہے
اور جنوبی کوریا کی حکومت نے کہا ہے که اگر کاروں کی انڈسٹری نے مدد مانگ تو ان کی مدد کی جائے گي ـ
حکومتی اپنی اپنی اٹو انڈسٹر کو بڑا اهم سمجھتی هیں کیونکه کاروں کی صعنت ملک کے معاشی حالات میں بڑا کردار ادا کرتی هے ـ