غیر ملکیوں کو رھائیش فراهم کرنے پر گرفتار ـ
یوکوھاما پولیس نے ایک کمبنی پریزڈنٹ کو اس شک میں گرفتار کیا ہے که
وه اوور سٹے غیر ملکیوں کو مکان کرایے پر دیتا تھا
یوکوحاما پولیس کو یقین ہے که یاتا باشی وارڈ کا رهائیشی ای تو شی زو او اور سٹۓ چینی لوگوں کو جاپانیوں کے نام دے کر مکان کرایه پر دیتا ہے ـ
پولیش اس بات کا بھی شک کررهی هے که ان چینی لوگوں کو ڈاکومنٹ تیار رک کے دینے والے لوگ اور دوسرے کرائم میں بھی تو ملوّث هو سکتے هیں ـ
پولیس کو یقین هے که ٤١ ساله ای تو کم از کم دو سو مکان ان اوور سٹے چینی لوکوں کو دے چکا ہے ـ
پولیس کے مطابق اس قسم کا یه کیس جاپان میں پہلا کیس هے که
اتنے وسیع پیمانے پر جرم هوا ـ
ای تو نے پچھلے سال مارچ اور اپریل میں دو چینیوں کو جعلی ٹیکس ڈاکومنٹ پر مکان کرایه پر دیے ـ
ای تو کا کام کرنے کا علاقه طوکیو کا ای کے بوکرو کا علاقه اور اس کے ارد گرد کا تھا ـ
ای تو هی ان چینی لوگوں کے لیے ایسے جاپانی لوگوں کا بھی انتظام کرتا تھا جو که اپنے نام ان کو استعمال کے لیے دے دیتے تھے ـ
ای تو چینی لوکون کو مکان دلوانے میں ایک مہینے کا کرایه کمیشن کے طور پر لیتا تھا ـ
ایتو اپنی اس کمیشن کا بیس پرسنٹ ان جاپانی لوگوں کو دو دیتا تھا جو اپنا نام استعمال کرواتے تھے ـ
ایک اندازے کے مطابق ایتو اس کمیشن کی مد میں دو هزار مان ین کما چکا ہے ـ
پولیس نے ١٩ چینی لوگوں کو ایمگریشن کنٹرول قوانین کے تحت کرفتار کرلیا ہے جو که ایتو کے تیار کردھ ڈکومنٹس پر نوکریاں کر رهے تھے اور مکانات کرایے پر لے کر رھ رہے تھے ـ
چیبا کین میں ایک مکان سو پولیس کو چوری کی وارداتوں میں استعمال هونے والے اوزار بھی ملے هیں ـ
پولیس کے مطابق ای تو غیر قانونی طریقے سے لوگوں کو مکانات مہیا کرتا تھا لیکن یه لوگ اپنے طور بر اور بھی کرائیم میں مبتلا هوتے تھے ـ