مائینیچی: وزیر خارجه اوکادا کاتسیا نے امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی اس رپورٹ کو جھوٹا قرار دیا هے جس میں یه لکھا گیا تھا که جاپان امریکی چھاؤنی کی اوکیناوا کین کے اندر هی منتقلی پر راضی هو جائے اور جاپانی وزیر خارجه اپنے اس رضامندی کو جاپان میں امریکی سفیر جان روز سے ملاقات ميں ظاہر کردیں گے ـ
جاپانی وزیر اعظم نے فوراً اس رپورٹ کو رد کردیا تھا ور وزیر خارجه نے کہا ہے که یه سچ نهیں هے ـ