نیٹ سورس: اوکیناوا میں کوئی ٩٠٠٠٠لوگ وں کا اجتماع هوا جس میں عوام اور سیاستدانوں نے حصه لیا ، اس جلسے میں لوگوں نے جاپانی حکومت کے خلاف بڑے غصے کا اظہار کیا جو که پہلے هی اوکیناوا سے امریکی چھاؤنی کی منتقلی کے لیے کام کررهی ہے
جزیرے کے جنوبی حصے میں واقع یه چھاؤنی آبادی کے درمیان هونے کی وجه سے لوگوں کی زندگیوں پر بڑا اثر چھوڑتی هے
یومیتان گاؤں کے لوگوں کی ایک بڑی اکثریت جلسے میں شامل تھی جنہوں نے پیلے رنگ کے ربن باندھے هوئے تھے ، جو که اس بات کی علامت تھے که ھاتو یاما گورنمنٹ کے لیے یلو کارڈ، جیسا که فٹ بال کے میچ کے دوران فاؤل کرنے والے کھلاڑی کو دیکھایا جاتا ہے
جزریرے کی ٤١ یونین کونسلوں میں سے زیادھ تر کے مئیروں نے جلوس میں شرکت کی ـ