نیٹ سورس: معتبر ذرائع نے بتایا ہے که توشیبا اور آئی ایچ آئی مل کر سٹیم ٹربائین بنائیں گے جو که نیو کلئیر پاور پلانٹ میں استعمال هوتا ہے ـ
ہر دو کمپنیاں نیوکلئیر پاور پلانٹ بنانے میں 1960ء سے ایک دوسری سے تعاون کرتی هیں ـ پیداواری خرچ کو کم کرنے کے لیے اور زیادھ بزنس حاصل کرنے کے لیے منصوبه جات پر مشترک کام کریں گی ، اس اشتراک کے پیچھے غیر ملکی کمپنیوں سے مقابلے میں آگے رہنے کا خیال بھی پایا جاتا ہے
نیوکلئر پاور پلانٹ بنانے میں جاپان کے مقابلے ميں جنوبی کورین اور روسی کمپنیاں بھی هیں
توشیبا اور آئی ایچ آئی کے اشتراک سے بننے والی نئی فرم ، توشیبا کمپنی کے یوکو ھاما والے پلانٹ جس میں هیوی ڈیوٹی مشنری اور سٹیم ٹربائین بنتے هیں والے پلانٹ میں کام کرے گی ـ