کوئی نوبوری (رھو مچھلی کی چڑھائی)، ایک رسم هے جاپان میں اپریل کے مہینے ميں مرد بچوں والے گھروں ميں کپڑے کی بنی رهو مچھلییاں لہرائی جاتی هیں ، رہو مچھلی کو جاپانی میں کوئی کہتے هیں اور پانی کے بهاؤ کے مخالف چڑھنا یا کسی بھی انچائی کی طرف چڑھنے کو نوبور کہتے هیں ـ اس لیے جاپانی جاپانی زبان میں اس رسم کا نام هے کوئی نوبوری ـ هر گھر اپنی اپنی سہولت کے مطابق جتنی هو سکے بڑی اور اونچی کوئی اپنے صحن میں لگانا پسند کرتا ہے
اونچی اور بڑی کوئی نوبوری دیہاتی علاقوں میں تو عام نظر اتی هیں لیکن بڑے شہروں میں جیسے ٹوکیو وغیرھ میں عام طور پر کم قد کی چھوٹی چھوٹی سی کوئی نوبوری هی نظر اتی هیں ـ
مورخه تین مئی کو یهاں سائیتاما ین کے شہر کازو میں مبینه طور پر جاپان کی سب سے بڑی کوئی نوبوری لہرائی گئی ـ
مبیه طور پر اس لیے لکھا ہے که جاپان ميں اخلاقی طور پر اس بات کو معیوب سمجھاجاتا ہے که کسی چیز کو جاپان نمبر ون کہا دیا جائے ، کیونکه اس بات کا فیصله کرنا بہت مشکل هوتا ہے که کسی چیز کو ایک نمبر کا ٹائٹل دے دیا جائے ، هو سکتا هے که میڈیا میں ناں ایا هو لیکن کہیں اس سے بہتر چیز یا شخص بھی موجود هو ـ
کازو شهر ، سائیتاما ین کے انتہائی شمال مشرق ميں واقع ہے اس شہر کے ساتھ اباراکی کے کوگا شہر تھوچی گی کے فوجی اوکا اور گنماں کین کے ایتا کورا کی سرحدیں ملتی هیں ـ تین مئی کو لہرائی جانے والي یه کوئی نوبوری کوئی ایک سو میٹر لمبی اور کوئی ٣٥٠ کلوگرام وزنی هے اپی طرز میں یه جاپان کی بڑی اور وزنی ترین کوئی نوبوری هے ، تونے دریا کے کنارے ایک کرین کے ساتھ اس کو کوئی ١٠٠ میٹر کی بلندی پر لہرایا گیا، ٣ مئی کے روز تقریباً ایک لاکھ لوگوں نے اس کوئی نوبوری کو لہراتے دیکھا
جاپان مين گولڈن ویک (مئی مہینے کا پہلا هفته)کی چھٹیوں کی وجه سـے لوگ دور دور سے اس کو دیکھنے کے لیے ائے تھے