آساہی: اوساکا کین چاند پر اپنے نشان چھوڑے گا اگر سب کام منصوبے کے مطابق چلتے رہے تو !!ـ
اوساکا کین کے چھوٹی فیکٹروں کے ایک گروپ اعلان کیا هے که ان کا ایک انسان نما روبوٹ ٢٠١٥ تک چاند کی سطح پر قدم رکھے گا
دی سپیس اورینٹنڈ هی گاشی اوساکا لیڈنگ ایسوسی ایشن جس کا مخف نام ہے سوھلا(ایس او ایچ ایل اے )جو که پہلے بھی ایک سیٹلائیٹ خلا میں بھیج چکے هیں ، مائدو ١ نام کا یه سیٹلائیٹ پچھلے سال بھیجا گیا تھا
چھوٹے اور درمیانے سائیز کی فیکٹریوں کے اس گروپ کا کہنا هے که یه روبوٹ جغرافیائی تحقیق کے لیے بھیجا جائے گا ، ٢٠١٥ ميں جاپانی حکومت کا ایک مشن خلامیں بھیجا جارها ہے یه روبوٹ اس مشن راکٹ سے لفٹ لے کر چاند پر جائے گا ، چاند پر پہنچتے هی اس کا پہلاکام یه هو گا که چاند پر جاپانی جھنڈا لگائے گا
سوھلا کے ترجمان یوشیدا نورییوکی نے کہا ہے که هم چاھتے هیں که دنیا کو جاپان کی اعلی کوالٹی مصنوعات سے آگاھی هو ـ