ٹوکیو میں بنگالی لوگوں کا ایک میلا . تحریر و تصاویر شاھد مجید

ٹوکیو رپورٹ ( تحریر شاہد مجید ) ٹوکیو کے نواحی مشہور علاقے اکی بکرو میں بنگلادیش کا نیاسال دھوم دھام سے منائے جانے کی تقریب ایک وسیع عریض پارک میں منعقد ہوئی بنگلادیش بردارای کی جانب سے بھوئی شاکی میلے کے اہتمام میں سےنکڑوں کی تعداد میں مختلف ممالک کے عوام اور بنگلادیش کے سرکاری اہل کاروں نے شرکت کی۔ جاپان میں بنگلابرادری کی ایک وسیع تعداد موجود ہے جو کہ مختلف کام کاج میں مصروف ہوکر ذرمبادلہ کی کثیر تعداد اپنے ملک بھیج کر اپنے ملک کی معیشیت کو مزید وسعت دینے میں مصروف ہیں ۔میں اپنے چند دوستوں کے ہمراہ اکی بکرو کے علاقے پہنچا تو غیر ملکیوں کی ایک کثیر تعداد اپنے روائتی لباس میں ملبوس مقررہ جگه کی طرف رواں رواں تھے یہ ایک ایسا منظر تھا جسے کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔جاپان میں بنگلابرادری میں ایک کثیر تعداد تعلیم یافتہ طبقہ بھی موجود ہے ان میں کئی ایک بڑی کمپنیوں میں ملازمتوں کے ساتھ ساتھ اعلیٰ عہدوں پر فائز ہونے کے ساتھ ساتھ کئی حضرات کاروباری میدان میں بھی سرگرم عمل ہیں۔ بنگلادیش کی ایک کثیر تعداد کے طالب علم حکومت کی طرف سے تعلیم بھی حاصل کرنے میں مصروف ہیں _12سال سے بھوئی شاکی میلہ اکی بکرو میں منایا جاتا ہے بھوئی شاکی مطلب نئے سال کا آغاز ہے بنگلابرادری اپنے اس تہوار کوزورشورسے مناتی اور جاپان میں دوسری قومیتوں کے ممالک کے لوگوں بھی دعوت دیتے ہیں گزشتہ ماہ کی 18تاریخ کو پاکستان ایسوسی ایشن کے انتخابات سے فر صت مل چکی تھی۔ اکی بکرو کے علاقے کے قریبی پارک میں سٹیج پر بنگلا فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کرنے میں مصروف تھے اور بنگلا برادری ان کی حوصلہ افزائی کررہی تھے ۔ساتھ ہی رنگ برنگے اسٹال اور مختلف کھانوں کے اسٹال موجود تھے جاپان بنگلادیش سوسائٹی کے زیر اہتمام اس میلے میں ہزاروں کی تعداد میں افراد نے شرکت کی ۔
[nggallery id=76]

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.