یا شیو : رپو ر ٹ شا ھد مجید
سا ئتما کنِ کے شہر یا شیو میں واقع غو ثیہ مسجد میں گیارھویں شریف کے ختم کے سلسلہ میں تقریب منقعد ہو ئی ، گیا رھویں شریف کے ختم کا باقاعدہ آ غا ز تلا وت کلام پا ک سے ہوا ، اس کے بعد نعت خواں حضرات نے نعت رسول مقبولؐ پیش کی مسجد کے امام و خطیب نے گیارھویں شریف کی اس محفل کو پاک صاف محفل قرار دیتے ہو ئے کہا دعا کی اللہ تعا لیٰ آج کی اس با برکت محفل کو قبول فر ما ئے۔
مسجد کے امام خطیب قاری محمد مطلوب قرآن کی سورۃ یونس کی تلاوت ک سورۃ یونس کا نزول کب ہوا وجہ کیوں پیش آئی تفصیل سے وعظ فرمایا۔
مسجد کے قاری محمد مطلوب نے کہا کہ جب بھی کسی پیغمبر کو نبوت عطا فرمائی اور ساتھ معجزہ بھی عطا فرمایا اعلان نبوت کرتے وقت پیغمبر کومعجزے کی ضرورت ہوتی ہے۔
انہوں نے خطاب کے درمیان حضور پاک ؐ کی ہستی کوباوقار قرار دیتے ہوئے کہا کہ حضورؐ کی زندگی ہمارے لئے ایک نمونہ ہے ہم حضورؐ کی زندگی سنت پر عمل کر کے کامیاب ہو سکتے ہیں۔
گیارہویں شریف کے ختم کے اختتام پر سائتما کی مشہور کادری شخصیت اشفاق احمد کی طرف سے لنگر کا انتظام تھا
[nggallery id=77]