نیٹ سورس:جیسا که تجزیه نگاروں ميں توقع کی جارهی تھی ، جاپان کے وزیر اعظم جناب ھاتو یاما نے استفعی دینے کا فیصله کر لیا ہے، اور اس ساتھ هی اپوزیشن پارٹی لبرل ڈیموکریٹک پارٹی نے جنرل الیکشن کا مطالبه کردیا هے ، اپوزیشن پارٹی کے جنرل سیکرٹری اوشیما تاداموری نے کہا ہے که هاتو یاما کے کیے گئے فیصلوں سے کسی ایک بھی مسئلے کا حل نهیں نکلا ہے ، اوشیما نے کہا ہے که یاتو یاما کے الفاط سے ایسا لگتا ہے که وھ صرف پارلمنٹ کے اندر کے انتخابات جیت کر چہرے تبدیل کرنا چاھتے هیں،
یاد رهے وزیر اعظم هاتو یاما کی ناکامیوں میں صرف امریکه اڈوں کے انحلاءمیں ناکامی هی نهیں هے ان کی ناکامیوں میں بچوں کے الاؤنس میں اضافه اور ہائی وے کے ٹول ٹیکس کو معاف کرنے کے واعدے کی ناکامی بھی شامل ہے
اپوزیش پارٹی لبرل ڈیموکریٹک پارٹی میں یه خیال پایا جاتا ہے که هاتو یاما نے استعفےکا فیصله اس لیے کیا ہے که ١١ جولائی کو هونے والے پارلمیٹ کے انتخابات ميں ان کی پارٹی ڈیموکریٹک پارٹی جاپان کو ان کے فیصلوں کے برے اثر سے بچا کر جیت کو یقینی بنایا جاسکے