ایپل کمپیوٹرکمپنی٢٤جون کو آئی فون کے چوتھے ایڈیشن کو لانچ کرے گی

اخبار: ایپل کمپیوٹر کمپنی نے اعلان کیا هے که وھ آئی فون کی نسل کے جوتھے فون کا اجراء ٢٤ جون کو کررهی هے  ، شروع میں یه اجراء صرف پانچ ممالک میں کیا جائے گا جن میں جاپان اور امریکه شامل هیں ، نئے فون کے متعلق بتایا گیا ہے که یه فون پہلے والے فون سے پتلا اور ہلکا هو گا ،اس لیے یه دنیا کا پتلا ترین سمارٹ فون شمار هو گا ، شروع ميں اس کی پرچون قیمت امریکه ميں ١٩٩ ڈالر  رکھی جائے گا جاپان میں اس کی قیمت کا علان نهیں کیا گيا هے ،

جاپان کی فون کمپنی سوفٹ بنک ١٥ جون سو نئے آئی فون کے آڈر وصول کرنے شروع کردے گی ، نئے ماڈل کی سکرین کا سائیز پرانے ماڈلوں جتنا هی رہے گا لیکن اس کی پرکسل کوالٹی بڑھا دی گئی ہے اور اس فون میں کیمرے کے ساتھ ویڈو فون کیا جاسکے گا لیکن صرف اسی جگه جہان انٹر نیٹ کی وائی فائی لہریں دستیاب هوں گی .

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.