کچھ دن پہلے تاتے بیاشی کی مسجد میں جمعے کی نماز کے بعد لاثانی ریسٹورینٹ پر پہلي دفعه دیکھی تھی پاکستانی اخبار جو که ملک حبیب الرحمان کی ادارت ميں شائیع هوئی هے.
جاپان سے پرنٹڈ اخبار اگر کوئی نکلی بھی هو تو مجھے علم نهیں ہے میرے خیال ميں یه پہلی اخبار ہے ،هاں کچھ دن پہلے شهزاد علی بہلم نے ایک اخبار دیکھایا تو تھا جو پاکستان ایسوسی ایشن منتخبه کی طرف سے نکالا گیا تھا، ملک صاحب کی یه کوشش بہت هی اچھی هے ، لیکن کیا یه اخبار اپنا غیر جانبدار ایمیج بنا سکے گی؟
هم سے جو هو سکا هم ان کے ساتھ هیں
ملک صاحب بھی اپنی ترکیب میں خاص ادمی هیں ان کو هر چیز رجسٹر کروانے علم هے اس لیے انہوں نے پاکستان ایسوسی ایشن بھی رجسٹر کروا لی هوئی هے
جیسا که ان گے مضمون سے اپ کے علم میں اضافه هو گا که انهوں نے رجسٹری کا ذکر کیا ہے
ملک صاحب کے اخبار کو نمائیدگان کی ضرورت هے مندرجه ذیل میں معلومات هیں
اخبار کو لگوانے کے لیے معلومات هیں که دور دارز کے لوگ بھی اس اخبار کو منگوا سکتے هیں
باقی کچھ تنقید اور تجاویز کا خیال تھا لیکن ملک صاحب کی طبیت پر تنقید ناگوار گزر جایا کرتی هے اس لیے سب اچھا هی اچھا ہے
1 comment for “ایڈیٹر کی بات ، پاکستان نیوز کی پیدائیش”