اخبار:ایٹمی حملے سے متاثر جاپان کے دو شہروں ،ناگاساکی اور ہیرو شیما نے یہان جمعے کے روز اپنی حکومت سے اس بات کا مطالبه کیا هے که انڈیا کے ساتھ ایٹمی معاملات میں تعاون کرنے کی جو تجویز چل رهی ہے اس کو بند کیا جائے
ہیرو شیما کے مئیر آکیبا تاداتوشی اور ناگاساکی کے ڈپٹی مئیر چیتا ماسنوب نے وزیر خارجہ اوکادا کو ایک پٹیشن دائر کی هے
ٹوکیو میں وزارت خارجہ کے دفتر میں انہوں نے گہا ہے که ایٹم بم متاثرین کی بات کو خلوص نیتی سے سنیں ، اور انڈیا کے ساتھ سولین ایٹمی تعاون کو فوراً بند کریں ، تاکه دنیا میں ایٹمی اسلحے کے پھلاؤ کو روکا جاسکے. انہون نے یه بھی کہا ہے که جاپان کے انڈیا کے ساتھ اس معاہدے کا یه مطلب هو گا که جاپان نے انڈیا کو باوجود اس کے که انڈیا نے این ٹی پی پر دستخط نہیں کیے هیں اس کو ایٹمی طاقت کے طور پر تسلیم کر لیا ہے