بحری جہازوں کو انجن بند کرنے کی هدایت ـ
طوکیو گورنمٹ نے فیصله کیا ہے که اب جو بحری جہاز طوکیو بے پر لگیں گے ان کے انجن بند کیے جائے تاکه ان سے نکلنے والی زہریلی گيسوں سے فضا صاف رہے ـ
بحری جہاز ڈاک پر لگنیں کے بعد بھی اپنے انجن سٹارٹ رکھتے هیں تاکه جہاز کے اندر کی بجلی کی ضرورت کو پورا کیا جاسکے ـ
جهاز کا ائیر کنڈیشنگ کا سسٹم اور دسری بجلی سے چلنے والی جیزوں کو چالو رکھنے کے لیے بحری جہازوں کو انجن سٹارٹ رکھنے پڑتے هیں
یاد رهے که جاپان میں طوکیو میٹرو بولیٹن میں انے والی گاڑیوں یا طوکیو میں رجسٹرڈ گاڑیوں کے سائلینسر کی ایڈجسمنٹ کا ایک معیار بنایا گيا ہے جو گاڑی اس معیار پر پوری ناں اترے اس کو طوکیو سائیتاما چیبا اور خاناگاوا کے علاقوں میں داخل هونے کی اجازت نہیں هے ـ
طوکیو گورمنٹ کے پورٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق هر سال ٢٥٠٠ جاپانی جہاز اور ٦٥٠٠٠ فیر ملکی رجسٹرڈ جہاز طوکیو کی بندرگاھ پر لنگر انداز هوتے هیں ـ
طوکیو گورمنٹ نے فیصله کیا ہے که ان جہازوں کو ضرورت کی بجلی زمین پر سے مہیا کی جائے
زمین سے بجلی مہیا کرنے کے لیے طوکیو گورنمنٹ ان جہازوں کو ایسے پرزھ جات معارف کروائے گی جن سے زمینی بچلی کو چهاز پر سپلائی کیا جاسکے ـ
امریکه میں لاس انجلس کی بندرگاھ پہلے هی لاس اینجلس گی بندرگاھ پر لنگر انداز هونے والے جہازوں کی بجلی زمین سے سپلائی کر رهی هے ـ