اخبار: وزارت انصاف کے ذرائع نے بتایا ہے که منسٹری اس بات پر غور کررهی ہے که کمپیوٹر وائرس بنانے اور ان کو پھلانے کے خلاف قانون بنایا جائے
جس کے لیے اسمبلی میں بل پیش کردیا گیا ہے
حالیه قوانین کے تحت وائرس بنانے اور اس کو ترسیل کرنے پر کوئی سزا کا قانون نہیں هے
اس سال مئی میں ٹوکیو کی پولیس نے ایک ایڈور ٹائیزنگ کمنی کے بورڈ ممبران کو گرفتار کیا ہے جنہیوں نے وائیرس کے ذریعے دوسروں کے کمپیوٹر سے معلومات چوری کی تھیں اور ایک گاہک کو یه ڈیٹا ختم کرنے پر رقم کمائی تھی ، پولیس نے اس گروپ پر قانون میں سقم کی وجه سے فراڈ کا کیس بنایا تھا، اسی طرح ایک ٢٧ ساله کو وائرس بنا کر بھیجنے پر دوسروں کے مال کو نقصان پہنچانے کے الزام میں گرفتار کیا گيا تھا