انٹر نیشنل ویلفئیر کلب تویاما جاپان

10اگست2010تویاما۔ انٹرنیشنل ویلفئیر کلب تویاما جاپان کا ایک ہنگا می اجلاس کلب کے صدر نواب علی بہلم کی صدارت میں منعقد ہوا۔ جس میں اس سال 14 اگست کو یومِ آذادی کی تقریب کا پروگرام نہ منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔یہ فیصلہ پاکستان میں تاریخ کے بد ترین سیلاب کی وجہہ سے ہونے والے جانی اور مالی نقصان جس کی وجہ سے پوری قوم نہایت غمزدہ اور تکلیف میں ہے۔ان سے اپنے جذبات کے اظہار میں کیا گیا ہے۔اور اس اجلاس میں خصو صی طور پر اللہ رب العزت سے دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ ہمارے ملک پا کستان کو ہر قسم کی قدرتی آفات سے محفوظ فرمائے اور اس ناگہانی آفت میں شہید ہوجانے والے پاکستانیوں کے لواحقین کو صبرِجمیل عطا فرمائے ۔

انٹرنیشنل ویلفئیر کلب تویاما ، جاپان میں مقیم تمام پاکستانیوں سے پرزور اپیل کرتا ہے کہ وہ اس سخت وقت میں پاکستان میں سیلاب سے متاثرہونے والے اپنے پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کی دل کھول کر مدد کریں ۔

صدرِ کلب، نواب علی بہلم۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.