جاپان ميں سو سال سے زیادھ کی عمر کے لوگوں کے متعلق اعداوشمار میں شک پیدا هوگیا

اخبار: جاپان جہاں کے متعلق کے خیال کیا جاتا ہے که دنیا میں لمبی عمر پانے والے لوگوں کی تعداد سب سے زیادھ ہے . حالیه کچھ واقعات کے بعد یه بات اب تک کے اعداد شمار سے پہت مختلف نکلنے کا امکان ہے
پچھلے دنوں ٹوکیو ميں ایک شخص که جس کے متعلق خیال کیا جاتا تھا که ایک سو گیارھ سال کی عمر کا هو گا ، تحقیق کرنے پر تیس سال پہلے موت کا شکار هو چکا تھا اور متعلقین نے اس کی موت کی اطلاع نہیں کی تھی ، جس کی وجه سے پنشن دینے والے اور دوسرے دفاتر میں اس کو زندھ هی سمجھا جاتا رہا تھا،
ٹوکیو کے اس شخص کی موت کی تصدیق کے بعد کوبے شہر کی انتظامیه نے اپنے شہر میں سو سال کی عمر کے لوگوں سے رابطے کے لیے افسروں کو بھیجنا شروع کیا ہے ،
یهاں اب تک کی معلومات کے مطابق صرف ایک شہر کوبے ميں ١٠٥ لوگ لاپته ہیں ، جن کے متعلق که خیال پایا جاتا تھا که شہر میں زندگی گزار رہے هیں،
هیوگو کین کے شہر کوبے میں ایک شخص جس کے متعلق که خیال پایا جاتا تھا که جاپان کا معمر ترین فرد ہے ، جن بلدیه کے ملازم اس کے رجسٹر میں لکھے ایڈرس پر پہنچے تو اس ایڈریس والی جگه پر ایک پارک بنا هوا هے جو که ١٩٨١ میں بنایا گیا تھا،

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.