اخبار: ٹوکیو حکومتی ذرائع کے مطابق جاپان کے چار جاسوس سیٹلائیٹ جو که زمین کے مدار میں میں حرکت کررهے هیں ، ان میں سے ایک میں نقص پیدا هو گیا هے اور یه سیٹلائیٹ سوموار کے روز سے کارگردگی نہیں دیکھا رها هے
سیٹلائیٹ انٹیلیجنس سنٹر کا نمبر دو ریڈار سیٹلائیٹ جو که ٢٠٠٧ سے فروری کے مہینے ميں زمین کے مدار میں چھوڑا گیا تھا اس ميں نقائص کی نشاندھی هوئی ہے جیسا که پاور سپلائی کے متعلقہ نقائص بتائے جاتے هیں
باقی کے تین سیٹلائیٹ لینز کام کررهے هیں ، جاپان نے یه جاسوس سیٹلائیٹ زمین کے مدار میں شمالی کوریا کی فوجی سرگرمیوں پر نظر رکھنے لیے زمین کے مدار میں چھوڑ رکھے هیں ، ان سیٹلائیٹ کے ذریعے شمالی کوریا کی جاسوسی کا فیصله ١٩٩٨ کے شمالی کوریا کے میزائل چھوڑنے پر کیا گیا تھا جو که جاپان کی فضا سے گزرتا هوا بحر اوقیانوس میں گرا تھا، تاکه شمالی کوریا پر نظر رکھ جا سکے .