انٹرنیشنل و یلفیئر کلب تویاما جاپان
ویلفیئر اسکیم نمبر1،کی تیسری قرعہ اندازی
16ستمبر ۲۰۱۰ [رپورٹ شاہد خان ] انٹر نیشنل ویلفئیر کلب تویاما کی جانب سے اعلان کردہ ویلفئیر اسکیم نمبر ۱ کی تیسری قرعہ اندازی جےپی ٹریڈنگ کے آفس میں بعد نماز مغرب کی گئی۔ جس میں صدر نواب علی ،نا ئب صدر شاہد خان ، محمد امتیا ز، ضیاء احمد، ملک ممتاز،عبدالرشید، اورمحمد شریف نے شرکت کی ۔کلب کے صدر جناب نواب علی نے قرعہ اندازی کے لیے پاکستان ایسویشن جاپان تویا ما کےصدر جناب ملک ممتاز کو دعوت دی ۔
ملک ممتاز نے اللہ کا نام لیکر قر عہ نکا لا قرعہ اعوان انٹرنیشنل کے روحِ رواں جناب شاہد اعوان کے نام نکلا۔
ملک ممتاز نے اپنے خیا لات کا اظہا ر کر تے ہو ئےکہا کہ انٹرنیشنل ویلفئیر کلب تویاما کی اس اسکیم کا مقصد غریبوں اور محتاجوں کی مدد کرکے اللہ ربّ العزت کی خوشنودی حاصل کرنا ہے یہ نیکی کا ایک اجتما عی عمل ہے اور اسکو جاری رہنا چاہیے ۔ویلفئیر کلب کی ایسی مثبت سرگرمیاں قا بل ِ تعریف اور قابلِ تقلید ہیں ۔اس اظہارِ خیال کے بعد جنا ب امتیاز بھا ئی نے عالمِ اسلام اور پاکستان کی بہتری اور سربلندی کے لیے دعا کروائی۔ اسکیم کا مختصر تعارف درجہ ذیل ہے ۔
تعا رف اس اسکیم کے تحت آپ غر یب اور مستحق افراد کی مدد خود اپنے ہاتھوں سے کر سکتے ہیں۔اور اپنی آخرت اور دنیا کی پریشا نیوں اور مصیبتوں سے نجات حاصل کر سکتے ہیں کیو نکہ صد قہ و خیرات آنے والی بلاوٰں کو ٹا ل دیتا ہے۔ اس اسکیم میں شرکت کر نے والے حضرات ہر مہینہ ۵۰۰۰ین جمع کراتےہیں اور مخصوص تا ریخ کو قرآہ اندازی کےذریعے منتخب ہونے والے کو کل رقم ادا کر دیجاتی ہے۔ اور اس طرح ایک خطیر رقم سے آپ اپنے قرب و جوار کے مستحق افراد کی مدد خود اپنے ہا تھو ں سے کر کے دلی سکون و اطمینان حا صل کر کے اپنی آخرت سنوار سکتے ہیں۔
یاد رکھیں اس اسکیم میں آپ صدقہ و خیرات کی رقم بھی استعمال کر سکتے ہیں۔مزید معلومات و مشورہ کے لیے رابط کریں۔ شاہدخان:۔8265-9335-090 ایازاحمد:۔09062771999 عرفان میمن:۔6273-9445-090
[nggallery id=90]