انسانی اسمگلنگ کے خلاف سپیشل انوسٹیگیشن یونٹ کی تشکیل

انسانی اسمگلنگ کے خلاف سپیشل انوسٹیگیشن یونٹ کی تشکیل ـ
جاپان ایمیگریشن نے ایک سپیشل انویسٹیگیشن یونٹ تشلیل دیا ہے
جو که سمندر کے راستے انسانوں کو سمگل کرنے والے گروھ کی روک تھام کرے گا
اب جب که جاپانی ائر پورٹوں اور پورٹوں پر فنگر پرنٹ کا ایک سخت سسٹم نافذ ہے تو جاپان میں انے کے وه خواهش مند جو ماضی میں جاپان سے ڈی پورٹ هو چکے هیں سمندری راستے کو استعمال کرتے هیں

منسٹری اف جسٹس کے ایمگریشن بیورو نے چودھ انسپکٹروں پر مشتمل یه یونٹ سمندری راستوں سے انسانی سمگلنگ کی روک کے لیے تشکیل دیا هے ـ
دس انسپکٹر فوکوکا کے ایمگریشن دفتر میں کام کریں گے
فوکوکا دفتر میں ان اسپکٹروں کے پاس ویسٹرن جاپان ٹاسک فورس کا قلم دان هوگا ـ
یه یونٹ فوکوکا سے لے کر کیو شو اور سی ناین کے علاقوں کو کور کرے گا ـ
طوکیو ایمگریشن افس کی نی گاتا برانچ میں چار انسپکٹر ناردرن جاپان ٹاسک فورس کے نام سے هو کو ری کو ریجن کو کور کریں گے ـ
یه یونٹ جاپانی مچھروں کے تعاون کے ساتھ ساتھ پوکیس اور کوسٹ گارڈ والوں کے ساتھ مل کر کام کرے گا ـ
اپنی گشت کے دوران جہازوں کو چیک کرکے انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کی جائے گی ـ

نومبر ٢٠٠٧ سے کچھ شرائط کے ساتھ سوله سال کی عمر سے زیادھ کے لوگوں ، جو که جاپان میں داخلے کے خواهش مند هوں گے ان کے فنکر پرنٹ لنے کا سسٹم لگایا گیا هے
پہلے هی سال میں ٨٤٦ افراد اس سسٹم کےتحت انٹری کے قابل نہیں پائے گیے کیونکه ان کا ماضی کا جاپان ميں ریکارڈ درست نہیں تھا ـ
ایمگریش دیپارٹمنٹ کے مطابق هر سال ٤٠٠٠٠ سے ٦٠٠٠٠ افراد کو جاپان سے ڈیپورٹ کیا جاتا ہے جن میں سے دو سے تین هزار ایسے هوتے هیں جو سمندر کے راستے جاپان میں غیر قانونی طور پر داخل هوئےهوتے هیں ـ