مائے دا (پبلکپرسکیوٹر) کی گرفتاری هو سکتا ہے که اوزاوا کی صفائی کا باعث بنے،سیاسی پارٹی کی امید

جاپان : یومی ایری اخبار کے مطابق ،جاپان کی حمکران جماعت ڈیموکریپک پارٹی آف جاپان کی نظریں حالیہ گرفتاری کے معاملات پر لگیں هیں ،
مائے دا تسونے هی کو نامی پبلک پراسیکیوٹر کی گرفتاری که جس پر الزام ہے که اس نے ملزموں کے خلاف ثبوت میں  جعلی سازی کی هے . مائے دا جو که اوساکا میں ڈسٹرک چیف پراسیکیوٹر تھا ، اس سے پہلے ٹوکیو میں بھی تعینات رها هے اور جاپان کے مشہور سیاسی لیڈر اوزاوا ایچیرو کے خلاف مالی معاملات میں بے قاعدگی  کے کیس میں هونے والی تحقیقات میں بھی شامل رها ہے
پارٹی میں یه خیال بھی پایا جاتا ہے که پبلک پرسیکیوٹر لبرل ڈیموکریٹک پارٹی سے قربت محسوس کرتے هیں کیونکه انہوں نے ایک لمبا عرصه ان کے ساتھ کام کیا ہے
ڈیموکریٹک پارٹی مائے دا کے کیس کو زیادھ اجاگر نہیں کرنا چاہتی که کہین عوام میں اس بات کا تاثر ناں پیدا هو که پارٹی اپنے لیڈر اوزاوا کی حمایت میں ایسا کررهی هے

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.