نادان دوست که کینہ پرور چڑیا

بڑا بھائی هونے کے بھی کچھ تقاضے هوتے هیں
میرے دادا اپنے چار بھائیوں میں سے سب سے بڑے تھے اور پھر میرے ابا جی بھی اپنے چاروں بھائیوں میں سب سے بڑے تھے اور میں ان کا  بڑا بیٹا هوں
تو
اس طرح
میں کتنے هی چچا زادوں اور چچاؤں سے بھی عمر میں  بڑا هوا
بڑا بن کے رہنے کے لیے
مجھے بچپن سے هی بتایا گیا که مشورے سب کے سننے هیں
لیکن فیصلہ تم نے خود کرنا ہے ، اور کسی غلطی کی سزا بھی تم کو هی بھگتنا پڑے گی، کسی کزن کے سر بلا ڈالنے کی کوشش اور بھی بے عزت کروائے گی
اپنے کزنوں کی لڑائیوں اور غلطیوں کو برداشت کرنے اور اس کی لک آفٹر کرنےکی عادت ہے که
اسی لیے میں بانٹ کر دینے کی عادت کا مالک هوں
اسی عادت کی وجہ سے میرے ساتھ فراڈ بھی هوجاتے هیں لیکن میرے ساتھ فراڈ کرنے والے سب هی لوگوں نے میری منت کرکے مجھ سے مدد مانگی اور میری اس همدردی کو اپنی چالاکی سمجھا
چاهے وھ رانا هو که لی ٹریڈنگ اور چاهے ماں کا فون پہلوان اسحق بھٹی،
لی ٹریڈنگ دونوں بھائیوں کے مجھے ابا جی کہنے کی کسر رھ گئی تھی
اگر اور تھوڑی دیر کرتا تو یه مجھے ابا جی کہنے پر بھی امادھ تھے
بہرحال
بات یه هے که فیصلہ مجھے خود کرنا ہے
اس لیے میں کنگ هوں ورنه جس کے مشوروں پر میں چلوں گا
کنگ وھ هو گا
خاور کنگ ، صرف نام کا هو گا
ایک هوتا هے نادان دوست
نادان دوست؟؟
ایک شخص کا دوست تھا ایک ریچھ
اور یه ریچھ اس بندے کے ساتھ مخلص تھا
اس کے لیے شکار کرتا تھا
اس کے دشمنوں سے لڑتا تھا
اس کی حفاظت کرتا تھا
ایک دن یه شخص سویا هوا تھا که ایک ڈھیٹ مکھی اس کو منہ پر منڈلانے لگی
ریحجھ نے بڑا اس مکھی کو اڑایا لیکن ، ڈھیٹ مکھی تو دھیٹ هوتی هے اور جس کو اس سے واسطہ پڑا هو ، وھی اس کو جانتا هے،
تو جی اپنے دوست کی نیند خراب کرتی اس مکھی پر ریچھ کو بڑا غصہ آیا اور اس نے ایک بھاری پتھر اٹھایا اور  اس مکھی پر دے مارا!!!!!!!!!!!!!،
جو که ریچھ کے دوست کے منه پر بیٹھی تھی!!!!!،
اور ……………
اس کو کہتے هیں نادان دوست

جب میں ایک مقابلہ هار چکا هوں اور مجھے پھر بھی چمپئین هی ثابت کرنے پر تلا هوا بندھ اور مجھے بھی چمپئین هی کہلوانے کے مشورے دینے والا یا تو میرا نادان دوست ہے
یا پھر
وھ چڑیا هے
جو اپنے ساتھ چالاكی كرنے والے كو بھولتی نہیں هے اور بدلا لےکر هی چھوڑتی ہے
افریقہ ميں اک چڑیا پائی جاتی هے
جو که درختوں کی کھوھ میں چھتا بنا کر شہد بنانے والی مکھیوں کی جانتی هے
اس کی عادت هوتی هے که جب ریچھ یا کسی انسان کو دیکھتی هے تو چڑ چڑ کرتی اس کے گرد منڈلانے لگتی هے
اس علاقے کے لوگ بھی اور ریچھ بھی جانتے هیں که یه چڑیا شہد کا پته بتلائے گی
اس لیے
اس کے پیچھے چلتے هیں
اور شہد کے چھتے تک پہنچتے هیں
اور اس چڑیا کے بتلائے شہد کی ایک رسم هے که اس شہد میں سے تھوڑا سا اس کے لیے بھی چھوڑا جائے
کیونکه یه چڑیا بھی شہد کو شوقین هوتی هے لیکن خود سے شہد نہیں اتار سکتی
لیکن اگر کوئی
چالاک ریچھ یا بندھ
سارا شہد کھا جائے تو ……
اگلی دفعه یه
چڑیا
اس بندے یا ریچھ کو
شہد کا بھلاوھ دے کر
اس بلی کی کھوھ تک لے جاتی هے جو پیٹھ سے پچکاری مار کر وھ بدبودار لیسلا مادھ چھوڑتی هے
جو انتہائی بد بوراد بھی هوتا ہے اور لیس دار بھی

جی تو اب مجھے یه فیصلہ کرنا هے که مجھے مشورھ دینےولا بندھ
نادان دوست ہے
یا که کینه پرور چڑیا که جس نے مجھ  ہارے هوئے کو بھی بے وقعتی کی بد بو میں پھینک کرهی چھوڑنا ہے
حالانکہ میں ایک
وقعت والا بندھ تھا
لوگ مجھے پسند کرتے تھے
جی هاں !!! اس بات کا فیصله مجھے هی کرنا ہے
که
میرے ساتھ کیا هاتھ هو گیا ہے ؟
ورنہ
پہاڑ سے گرا تو کھڑا هو سکتا هے
لیکن نظروں سے گراهوا ………..
اور اب بھی کچھ لوگ میرے ساتھ مخلص هیں .

خاور کی بات اور مشورے كو یه جان كر پڑهیں كه
خاور كو اپ سے کوئی غرض نہیں هے
ناں توسائیٹ کے لیے اشتہاروں کی اور ناں هی کاروبار کے لیے رقم کی
ایک پتے کی بات بتاؤں آپ کو؟؟؟
خاور کے رب ، الله کی ایک رسم ہے
که جو اس پر هی توکل کرئے ، الله اس کو شرمندھ نہیں هونے دیتا
اور
خاور
یه بات
جانتا ہے
اور اس کا کا گواھ ہے
اپنے تجربے کے ساتھ

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.